اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا خلیجی ممالک سے دشمنی نہ رکھنے کا اعلان مذاکرات کے لیے وفد قطر سے روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے کہا ہے کہ اسے خلیجی ممالک یا خطے کے دیگر پڑوسی ملکوں سے کوئی دشمنی نہیں اور وہ دیرپا علاقائی سلامتی کے قیام کے لیے تعاون کا حامی ہے۔ تاہم تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک کی سرزمین یا تنصیبات ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی یا اس کے شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال ہوئیں تو وہ خاموش نہیں رہے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ بعض خلیجی ممالک نے امریکا کی فوجی موجودگی پر ضرورت سے زیادہ بھروسا کیا ہے اور کچھ ممالک واشنگٹن کے ساتھ سرگرمی سے تعاون بھی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور تنصیبات کو اس کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ بقائی نے واضح کیا کہ خطے میں اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے تمام ممالک کو ایک دوسرے کے خدشات کا خیال رکھنا ہوگا اور اعتماد سازی کا عمل دوطرفہ ہونا چاہیےدوسری جانب ایران کے مذاکراتی وفد نے قطر میں ثالثوں کے ساتھ تین روزہ بات چیت کے بعد اتوار کو دوحہ سے روانگی اختیار کرلی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مذاکرات سے آگاہ ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی وفد کی روانگی کی وجہ بات چیت میں کسی قسم کی دشواری یا اختلاف نہیں تھی۔عہدیدار کے مطابق دوحہ میں ہونے والی مشاورت کا محور ایران کے خلاف جاری امریکی اور اسرائیلی جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں تھیں۔یہ سفارتی سرگرمیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد خطے میں جنگ دوبارہ شدت اختیار کرسکتی ہے۔ایران کے خلیجی ممالک سے تعلقات اور دوحہ میں جاری سفارتی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی بات چیت کا حصہ ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمام تر تقرریاں میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جائیں وزیرِ اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی…

4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائی شنگ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی…

4 hours ago

دہشتگردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

4 hours ago

مالیاتی نظم و ضبط برآمدات میں اضافہ اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہےمحمد اورنگزیب

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام…

4 hours ago

ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور…

4 hours ago

ایران پر نئے حملوں کی امریکی دھمکیاں روس کا اہم بیان

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر نئے امریکی حملوں…

4 hours ago