اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا رات گئے اسرائیل پر پانچواں اور اب تک کا سب سے شدید میزائل حملہ تل ابیب اور یروشلم ایک بار پھر لرز اٹھے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کا رات گئے اسرائیل پر پانچواں اور اب تک کا سب سے شدید میزائل حملہ، تل ابیب اور یروشلم ایک بار پھر لرز اٹھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے کا ہدف تل ابیب اور شیرون کے حساس علاقے تھے۔ ایک میزائل براہِ راست تل ابیب کے قلب میں ایک اہم عمارت پر گرا، جس سے شدید دھماکہ ہوا، آگ بھڑک اٹھی اور عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ایران کے پانچویں حملے میں چار اسرائیلی شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوئے، جبکہ متعدد افراد شدید خوف کے باعث بے ہوش ہو گئے۔ اس سے قبل چوتھے حملے میں بھی کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، تل ابیب کی فضاء مسلسل سائرنوں اور دھماکوں سے گونجتی رہی۔ اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے 200 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جنہوں نے وسطی اسرائیل کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں وزارتِ دفاع کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ ایرانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ جوابی کارروائی ”آپریشن سچا وعدہ سوم“ (True Promis 3) کے تحت کی گئی، جس میں اسرائیل کے درجنوں فوجی اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گناہ ایرانیوں کا خون بہایا گیا، اور یہ حملے اسی خون کا انتقام ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن مقامات سے حملہ کیا گیا، انہی مقامات پر میزائل برسائے گئے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کی سیکیورٹی ایک سرخ لکیر ہے، اور جو بھی اس لکیر کو عبور کرے گا، اسے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق آپریشن ”True Promise 3“ کے ذریعے اسرائیل پر کاری ضرب لگائی گئی، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے کئی ملٹری سینٹرز، ائربیسز اور حساس تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین کی پریس کانفرنس کے دوران ہی سائرن بجنے لگے، جس پر انہیں بریفنگ مختصر کرنا پڑی۔ فوجی ہیڈ کوارٹرز میں فوری طور پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ قبل ازیں، ایرانی دارالحکومت تہران میں بھی صورتحال شدید کشیدہ ہے۔ خبرایجنسیوں کے مطابق تہران میں چار خوفناک دھماکے سنے گئے، جن میں مہرآباد ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی وزارتِ دفاع کے مطابق حملے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے۔ اس سے قبل ایران نے تین اسرائیلی ایف-35 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان میں سے ایک طیارے سے نکلنے والی خاتون پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا گیا، جو کہ ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیارے کی پائلٹ تھی۔ یہ تمام کارروائی ایران کی جانب سے اس اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں 200 اسرائیلی طیاروں نے ایران کے 100 سے زائد فوجی اور جوہری اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی بمباری میں فوردو ایٹمی پلانٹ، خاوار ائربیس، تبریز اور شیراز ایئرپورٹس سمیت متعدد اہم مقامات متاثر ہوئے۔ ان حملوں میں ایرانی آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت 13 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 نامور سائنس دان شہید ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 78 افراد شہید اور 329 زخمی ہوئے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان یہ کشیدگی اب ایک کھلی جنگ کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ فی الوقت اسرائیل میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جب کہ ایران مسلسل جوابی کارروائی پر ڈٹا ہوا ہے، اس کے فوجی ذرائع واضح طور پر اعلان کر چکے ہیں کہ اب صرف میزائل بولیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام…

10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا مئی میں دورہ چین کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مئی میں دورۂ چین کا فیصلہ کیا ہے…

10 hours ago

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس سی ڈی اے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس…

10 hours ago

مریم نواز کا بڑا فیصلہ سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کیخلاف سی سی ڈی طرز کا ادارہ بنانے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کی جنسی ہراسگی کےخلاف کیسز کےمعاملہ…

10 hours ago

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 115 ڈالر سے تجاوز کرگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ…

10 hours ago

یو اے ای نے دیگر عالمی اداروں سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز سی این…

11 hours ago