اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا میزائل پروگرام اور قومی خود مختاری کے دفاع کیلئے مذاکرات کرنے سے انکار

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے میزائل پروگرام اور قومی خود مختاری کے دفاع کیلئے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی اور امریکی میڈیا رپورٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے میزائل پروگرام پر دباؤ ڈالنے کے لئے اسرائیل کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کی باتیں سامنے آرہی ہیں، اسماعیل بقائی نے کہاکہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں ممکنہ جارحیت کو روکنے کے لئے ہیں اور ان پر کسی قسم کی سودے بازی یا بات چیت نہیں کی جا سکتی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام ایران کی قومی سلامتی کا لازمی جزو ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام پر حالیہ میڈیا توجہ دراصل اسرائیل کی جانب سے امریکا اور بعض مخالف میڈیا اداروں کی مدد سے ایران کے خلاف جاری ’’ہائبرڈ وارقڑنر‘‘ فیئر کا حصہ ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ…

13 hours ago

چیف آف ڈیفنس فورسزسیدعاصم منیرسے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح…

13 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت…

13 hours ago

سوشل میڈیا پر ہلچل لائیو پروگرام میں کیا ہوا؟ احسن اقبال کی وضاحت سامنے آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر…

13 hours ago

لاہورہائیکورٹ کا ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے حاصل کیا گیا قبضہ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائیوں…

13 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے…

13 hours ago