پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان کر دیا۔سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی اور چینی جہازوں کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے گا، تہران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ مشاورتی اجلاس اہم رہے، موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا، یورینیم کا معاملہ امریکا کے ساتھ رابطوں میں بھی کہیں شامل نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سٹریٹجک شراکت داریوں کے تحفظ کے لیے پالیسی سازی جاری رکھے گا۔ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی نے کہا کہ امریکی صدر تیسری بار سفارتکاری سے غداری کر رہے ہیں، امریکا بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔محسن رضائی نے کہا کہ واشنگٹن مذاکرات میں حد سے زیادہ مطالبات کر رہا ہے، امریکی اقدامات سے سفارتی عمل پر اعتماد مجروح ہوا، ایران پر دباؤ کی پالیسی مذاکرات کے منافی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح بنائی جائے، وزیرِ اعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِاطلاعات عطا تارڑ نے نیشنل سائبرسکیورٹی اورسوشل میڈیا آگاہی کونسل قائم کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل تہران…
پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا…
پاکستان نیوز پوائنٹ روسی جوہری توانائی کمپنی روساٹوم نے ایران میں 8 جوہری پاور یونٹس…