پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر الزبتھ وارن نے ایران کے خلاف جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی جنگ جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کی بریفنگ کے بعد وہ پہلے سے زیادہ تشویش کا شکار ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کا جواز ہر گھنٹے بدل رہی ہے، کبھی رجیم چینج کی بات کی جارہی ہے تو کبھی نیوکلیئر ہتھیار، کبھی میزائل ، کبھی اپنا دفاع اور کبھی جارحیت، اگر جواز بار بار تبدیل کیا جارہا ہے تو اسکا مطلب ہےکہ کوئی حکمت عملی ہے ہی نہیں۔سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر الزبتھ وارن نے کہا ہے کہ کلاسیفائیڈ بریفنگ کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران سے متعلق کوئی منصوبہ نہیں، جتنا آپ سمجھ سکتے ہیں اس سے زیادہ بری صورتحال ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ صورتحال پر پہلے سے زیادہ فکرمند ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ غیرقانونی جنگ ہےجو جھوٹ پرمبنی ہے اوریہ ایران کی جانب سے امریکا کو بغیرکسی خطرے کے چھیڑی گئی ہے، وہ صورتحال پر مشتعل ہیں اور انہیں اس جنگ میں مارے گئے افرادکے بارے میں صدمے کا شکار ہیں اور جنگ ختم کرنے کے لیے ہر اقدام کریں گی۔ادھر امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل (Richard Blumenthal) نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا اپنی زمینی فوج ممکنہ طور پر ایران بھیجنے والا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…