اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن پر حملہ مدینہ منورہ میں آگ بھڑک اٹھی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب کی اہم مشرق تا مغرب تیل پائپ لائن کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مدینہ منورہ کے علاقے میں محدود پیمانے پر آگ لگ گئی،سعودی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تیل کی ترسیل کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت توانائی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پیر 9 نومبر کو ملک کے مغربی علاقے مدینہ منورہ میں پائپ لائن پر حملہ کیا گیا، سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد ہنگامی امدادی اور خصوصی تکنیکی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھا دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا، جبکہ پائپ لائن کے آپریشنز بھی متاثر نہیں ہوئے تاہم سعودی حکام نے تاحال حملے کی ذمہ داری کسی گروہ پر عائد نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 1200 کلومیٹر طویل یہ پائپ لائن سعودی عرب کے مشرقی علاقوں سے خام تیل بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع تک پہنچاتی ہے، آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور تیل کی بحری ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث یہ پائپ لائن سعودی عرب کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ سعودی عرب اس راستے کے ذریعے روزانہ تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کر رہا ہے، جو عالمی تیل کی رسد کا تقریباً 4 فیصد بنتا ہے۔الجزیرہ کے مطابق ستمبر میں بھی ڈرون حملوں کے بعد اس پائپ لائن کو کئی روز کے لیے بند کرنا پڑا تھا،سعودی عرب نے ان حملوں کا الزام عراق سے کارروائی کرنے والے مسلح گروہوں پر عائد کیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی COP-31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی…

42 minutes ago

پاکستان نے علاقائی امن اور مذاکرات کیلئے مسلسل سفارتی کوششیں کیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم…

44 minutes ago

نئے صوبوں کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ رہنما ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا…

46 minutes ago

سندھ کے سیلاب متاثرین سے وعدے کی تکمیل کا دن 10 لاکھ گھر تعمیر کرلیے مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل…

52 minutes ago

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن 2 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرکے 2 دہشتگردوں…

55 minutes ago

ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا…

58 minutes ago