اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کی فضائی اور بحری قوت ختم کردی سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں اور ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہا ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ، ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو بھی ختم کیاجارہا ہے ، ہم ہر گھنٹے ایران کے میزائل اور ڈرون صلاحیت کم کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب نہ فضائیہ باقی ہے اور نہ فضائی دفاعی نظام جبکہ ان کے تمام طیارے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔ٹرمپ نے کہا یقینی بنائیں گے آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا، امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کیلئے کال کی لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔امریکی صدر نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈرز اور دنیا بھر میں تعینات ایرانی سفارتکاروں سے حکومت سے علیحدگی کا بھی مطالبہ کیا۔امریکی صدر نے ایرانی سفارتکاروں سے کہا کہ وہ مختلف ممالک میں موجود ایرانی سفارت خانوں سے الگ ہو کر پناہ حاصل کریں اور ایک نئے اور بہتر ایران کی تشکیل میں امریکا کی مدد کریں۔ٹرمپ نے کہا اگر پاسداران انقلاب کے کمانڈرز عہدے چھوڑ دیں تو انہیں مکمل استثنیٰ دیا جائے گا، بصورت دیگر انہیں قتل کردیا جائے گا۔ امریکی صدر تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے جلد اقدامات کا بھی اعلان کردیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

7 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

7 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

7 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

7 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago