اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کے ساتھ معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا ہے کہ ایران سے معاہدے کے لیے زیادہ تر معاملات طے پا گئے ہیں، اور معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات ہوئی ہے، معاہدے کی حتمی تفصیلات اور آخری نکات پر بات چیت جاری ہے، معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد، صدر یو اے ای اور امیر قطر سے بھی بات ہوئی، ترکیہ، مصر، اردن اور بحرین کے رہنماؤں سے بھی بات چیت ہوئی، معاہدہ امریکا، ایران اور دیگر مسلم ممالک کے درمیان ہوگا۔امریکی صدر نے لکھا ’’میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود ہوں جہاں ابھی ہماری سعودی عرب کے صدر محمد بن سلمان آل سعود، متحدہ عرب امارات کے محمد بن زاید آل نہیان، قطر کے امیر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی، وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم بن جابر آل ثانی، اور وزیر علی الثوادی، پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران اور امن سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کے حوالے سے تمام امور پر بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے۔‘‘ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا ’’امریکا، اسلامی جمہوریہ ایران اور فہرست میں شامل دیگر مختلف ممالک کے مابین ایک معاہدہ بڑے پیمانے پر طے پا گیا ہے، جس کی حتمی شکل دیا جانا ابھی باقی ہے۔ اس سے ہٹ کر، میری اسرائیل کے وزیر اعظم بی بی نیتن یاہو کے ساتھ بھی بات چیت ہوئی، جو کہ اسی طرح بہت اچھی رہی۔‘‘ٹرمپ نے کہا ’’اس ڈیل کے آخری پہلوؤں اور تفصیلات پر اس وقت تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، اور جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے دیگر کئی عناصر کے علاوہ، آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا۔‘‘

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی…

8 hours ago

وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ…

8 hours ago

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود…

8 hours ago

محسن نقوی کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام…

8 hours ago

چین میں ہولناک سیلاب سانپوں کا فارم پانی میں ڈوب گیا سینکڑوں زہریلے سانپ فرار

پاکستان نیوز پوائنٹ جنوبی چین میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث سانپوں کے…

8 hours ago

مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ…

8 hours ago