اردو نیوز اپڈیٹس

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے 9 ماہ کے منافع میں 45 فیصد اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق بینک نے ٹیکس سے قبل 5.65 ارب روپے منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3.88 ارب روپے کے مقابلے میں 45.60 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔شاندار منافع کا بنیادی سبب ڈپازٹس میں نمایاں اضافہ، ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز سے حاصل ہونے والی فیس آمدن اور مؤثر اخراجاتی نظم بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیٹ مارک اپ آمدن میں 8.46 فیصد اضافہ ہوا، جو ڈیجیٹل قرضوں اور کم لاگت ڈپازٹس میں مسلسل اضافہ ظاہر کرتا ہے۔اسی طرح نان مارک اپ آمدن میں 44.62 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ آن لائن ٹرانزیکشنز، بَنڈل پروڈکٹس، ڈسبرسمنٹ و کلیکشن کمیشن اور انشورنس پروڈکٹس سے حاصل ہونے والی آمدن ہے۔بینک کے آپریٹنگ اخراجات میں 5.92 فیصد معمولی اضافہ ہوا، تاہم ٹیکنالوجی، ٹیلنٹ اور کسٹمر ایکوزیشن میں سرمایہ کاری جاری رہی۔ کاسٹ ٹو انکم ریشو بہتر ہو کر 69.91 فیصد پر آ گئی، جو گزشتہ سال 80.31 فیصد تھی۔اس کے علاوہ کسٹمر ڈپازٹس 109.6 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو ستمبر 2024 کے مقابلے میں 61.88 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جبکہ کل قرضہ جات 26.14 ارب روپے اور لون ٹو ڈپازٹ ریشو 21.54 فیصد رہا۔بینک کی کل ایکویٹی 18.35 ارب روپے اور سرمایہ جاتی کفایت کا تناسب (CAR) 23.16 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو مقررہ معیار سے کہیں زیادہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

21 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

21 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

21 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

21 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

21 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

21 hours ago