اردو نیوز اپڈیٹس

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلیے 41 کروڑڈالر کا پیکیج منظور کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکو ڈک (پاکستان کے تانبے اور سونے کے بڑے منصوبے) کے لیے410 ملین ڈالر مالیت کی فنڈنگ کے پیکیج کی منظوری دیدی۔اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ دنیا کے سب سے بڑے غیر استعمال شدہ معدنی ذخائر میں سے ایک ہے، جسے بیرک گولڈ آپریٹ کرے گا۔ فنڈنگ میں 2 قرضے شامل ہیں، جن کی مالیت 300 ملین ڈالر ہے جب کہ 110 ملین ڈالر کی مالی ضمانت حکومتِ پاکستان کے لیے دی جائے گی۔ریکو ڈک منصوبے سے 2028 کے بعد تانبا اور سونا حاصل ہونا شروع ہوگا، جس سے تقریباً 70 ارب ڈالر کا فری کیش فلو پیدا ہوگا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 6.6 ارب ڈالر ہے جس میں 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ جب کہ بقیہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔پاکستان کو امید ہے کہ یہ منصوبہ معدنی شعبے میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس میں امریکا سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں بھی دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں۔ ریکو ڈک منصوبہ ماضی میں کئی سال قانونی تنازعات کا شکار رہا، تاہم 2022ء میں ان مسائل کا حل نکال لیا گیا۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں سالانہ 2 لاکھ میٹرک ٹن تانبا پیدا کرنے کا ہدف ہےجو توسیع کے بعد 4 لاکھ ٹن تک بڑھایا جائے گا۔ بیرک گولڈ کے مطابق منصوبے کی عمر 37 سال سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے، اگر مزید اپ گریڈ اور نئی دریافتیں کی جائیں۔واضح رہے کہ اس منصوبے کے لیے پہلے ہی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سے 700 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا معاہدہ موجود ہے۔ مزید سرمایہ کاری کے لیے امریکا کے ایکسپورٹ،امپورٹ بینک، کینیڈا کے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ ادارے اور جاپان کے جے بی آئی سی سے بھی بات چیت جاری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

13 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

13 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

13 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

13 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

13 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

13 hours ago