پاکستان نیوز پوائنٹ
کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اینٹی ٹیرف سیاسی اشتہار کے معاملے پر ذاتی طور پر معافی مانگ لی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارک کارنی نے بتایا کہ انہوں نے اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ کو اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم اشتہار کے نشر ہونے پر انہوں نے صدر ٹرمپ سے براہِ راست معذرت کرلی۔ مارک کارنی نے جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے عشائیے کے موقع پر معافی مانگی، جو جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے دیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیرِاعظم نے مزید بتایا کہ اشتہار نشر ہونے سے پہلے انہوں نے ڈگ فورڈ کے ساتھ اس کا جائزہ لیا تھا اور مخالفت کی تھی، لیکن اس کے باوجود یہ اشتہار آن ایئر ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار ڈگ فورڈ نے تیار کروایا تھا، جو ایک قدامت پسند رہنما ہیں اور جنہیں اکثر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت دی جاتی ہے۔ اشتہار میں سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کا ایک بیان شامل تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ “ٹیرف سے تجارتی جنگیں اور معاشی تباہی جنم لیتی ہیں”۔ اس اشتہار کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور تجارتی مذاکرات روک دیے تھے۔جنوبی کوریا سے روانگی کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی مارک کارنی سے ملاقات “بہت خوشگوار” رہی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے۔ ایرانی…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سےملاقات ہوئی،ملاقات میں شنگھائی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ملک میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب و داخلی سلامتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم…