اردو نیوز اپڈیٹس

ایپل نے آئی فون صارفین پر بڑی شرط عائد کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
معروف کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے عمر کی تصدیق لازمی قرار دے دی ، صارفین کو عمر کی تصدیق کیلئے کریڈٹ کارڈ یا سرکاری شناختی دستاویز فراہم کرنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ‘ایپل’ نے برطانیہ میں اپنے صارفین کے لیے عمر کی تصدیق کا نیا سسٹم متعارف کروا دیا ہے، یہ نیا اقدام اس بات کو یقینی بنانے کیلئےمتعارف کرایا گیا ہے کہ صارفین مخصوص سروسز تک رسائی کیلئے مطلوبہ عمر رکھتے ہوں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ جو صارفین اپنے آئی فون یا آئی پیڈ کو جدید ترین سافٹ ویئر iOS 26.4 پر اپڈیٹ کریں گے، انہیں مخصوص فیچرز اور سروسز استعمال کرنے کے لیے اپنی عمر 18 سال یا اس سے زائد ثابت کرنا ہوگی۔صارفین اپنی عمر کی تصدیق اپنے ایپل اکاؤنٹ سے منسلک کریڈٹ کارڈ کے ذریعے یا اپنے سرکاری شناختی کارڈ (ID) کو اسکین کر کے کرسکیں گے۔ایپل صارف کے اکاؤنٹ کی مدت کو بھی بطور ثبوت استعمال کر سکتا ہے۔برطانوی میڈیا ریگولیٹر ‘آف کوم’ نے اس فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے، واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ یہ بچوں اور خاندانوں کے لیے ایک “حقیقی جیت” ہے۔ اگرچہ برطانیہ کا ‘آن لائن سیفٹی ایکٹ’ فی الحال ایپ اسٹورز پر لاگو نہیں ہوتا، لیکن ایپل نے یہ قدم رضاکارانہ طور پر اٹھایا ہے۔جو بالغ صارفین اپنی عمر کی تصدیق نہیں کریں گے، ان کے اکاؤنٹس پر بھی وہی ‘ویب کنٹینٹ فلٹرز’ لاگو کر دیے جائیں گے جو بچوں کے اکاؤنٹس پر ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ سسٹم برطانیہ کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا میں بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

11 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

11 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

11 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

11 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

11 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

11 hours ago