اردو نیوز اپڈیٹس

گوگل کا اے آئی سرچ لائیو ٹول دنیا بھر میں صارفین کیلئے متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ
گوگل نے اپنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی آڈیو سرچ ٹول سرچ لائیو دنیا بھر میں 200 سے زائد ممالک میں متعارف کرا دیا ہے۔اسے ستمبر 2025 میں سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب یہ دنیا بھر میں 98 زبانوں میں دستیاب ہے۔سرچ لائیو میں آپ اپنے فون یا ٹیبلیٹ کے کیمرے کو کسی بھی چیز کی جانب کرکے اے آئی ٹول سے اس کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔اس کے بعد اے آئی کی جانب سے آڈیو کی شکل میں جواب فراہم کیا جاتا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید سوالات یا وضاحت کے لیے بھی تیار رہتا ہے۔یہ جیمنائی لائیو جیسا فیچر ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائز میں گوگل ایپ کے اندر موجود ہے۔آپ گوگل ایپ میں جاکر سرچ بار کے نیچے موجود لائیو بٹن پر کلک کرکے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔یہ فیچر گوگل لینس اور جیمنائی ایپ تک رسائی بھی حاصل کرسکتا ہے۔کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس کے لیے گوگل ایپ اوپن کریں اور وہاں نئے لائیو آئیکون پر کلک کریں اور پھر جو سوال ذہن میں ہو وہ زبان سے دہرائیں۔ایسا کرنے پر گوگل کی جانب سے اے آئی جنریٹڈ آڈیو میں جواب دیا جائے گا، جبکہ آپ ایک کے بعد ایک سوال پوچھ سکیں گے۔یہ فیچر ایسے افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا کہ گاڑی میں سفر کر رہے ہوں یا ملٹی ٹاسکنگ میں مصروف ہوں۔یہ چیٹ کسی اور ایپ کے اوپن کرنے پر بھی جاری رہے گی اور آپ گوگل کے جوابات کو تحریری شکل میں بھی دیکھ سکیں گے، جس کے لیے ٹرانسکرپٹ آپشن دستیاب ہوگا۔اے آئی موڈ ہسٹری میں آپ مخصوص جوابات کو دوبارہ دیکھ سکیں گے اور ان پر گوگل سے مزید چیٹ کرسکیں گے۔گوگل نے بتایا کہ دنیا بھر میں اس فیچر کی دستیابی نئے آڈیو اینڈ وائس ماڈل جیمنائی 3.1 فلیش لائیو سے ممکن ہوئی جو کہ متعدد زبانوں پر مشتمل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

11 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

11 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

11 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

11 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

11 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

11 hours ago