اردو نیوز اپڈیٹس

ایک بار پھر سے سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 11 مارچ 2026 کو ایک بار پھر سے سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے .تاہم چاندی کی قیمتیں مستحکم ہیں۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 11 مارچ 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 908 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 961 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 354 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 8 ہزار 19 روپے پر برقرار ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 5205 ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 88 اعشاریہ 70 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

9 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

9 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

9 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

10 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

10 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago