اردو نیوز اپڈیٹس

برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن اپنافعال کردار ادا کرے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت کی مجموعی ترقی اور نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 کے نفاذ کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن اپنافعال کردار ادا کرے۔
وزیراعظم نے کمیشن کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر بنائے۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں رائج بہترین طریقہ کار اور جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے نیشنل ٹیرف کمیشن میں جدت لائی جائے تاکہ پالیسی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس کو نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 کے نفاذ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مختلف شعبوں کے لیے ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی، جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور معیشت کو زیادہ مسابقتی بنانا ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ لاجسٹکس کے شعبے کے فروغ کے لیے ریفر کنٹینرز اور سیمی ٹریلرز پر عائد ڈیوٹیز ختم کی جائیں گی، جبکہ تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے اسپیشلائزڈ گاڑیوں اور مشینری پر کسٹمز ڈیوٹیز میں کمی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں فارماسیوٹیکل صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خام مال، بالخصوص کینسر کی ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے ادویات کی تیاری کی لاگت میں کمی اور عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ, وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

19 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

19 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

19 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

19 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

19 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

19 hours ago