اردو نیوز اپڈیٹس

بریکنگ بیڈ کے مشہور اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو نے اسلام قبول کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ہالی ووڈ کے معروف اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کر لیا ہے۔ یہ دعویٰ سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کیا ہے۔ترکی آل الشیخ کے مطابق جیانکارلو ایسپوزیٹو نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا اور اس کے بعد فلمی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مسجد میں نمازادا کی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک مسجد کے اندر فلم بنانے والی ٹیم کے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد دنیا بھر میں ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر تیزی سے پھیل گئی۔ترکی الشیخ کے مطابق اداکار کا اسلام قبول کرنے کا فیصلہ سعودی عرب میں گزارے گئے اچھے وقت اور وہاں کام کے دوران مسلمانوں کے ساتھ ان کے میل جول کا نتیجہ ہے۔ترکی الشیخ نے بتایا کہ امریکی اداکار نے وہاں کے لوگوں کے اچھے اخلاق، محبت اور مہمان نوازی کی بہت تعریف کی ہے جو انہوں نے شوٹنگ کے دوران خود محسوس کی۔جیانکارلو ایسپوزیٹو ان دنوں سعودی عرب میں ایک بڑی فلم ’سیون ڈاگز‘ کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں۔ یہ فلم سعودی عرب میں بننے والے بڑے بین الاقوامی پروجیکٹس میں شمار کی جا رہی ہے۔جیانکارلو ایسپوزیٹو دنیا بھر میں اپنے مشہور کردار ”گس فرنگ“ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، جو انہوں نے مشہور ٹی وی سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں ادا کیا تھا۔ اس کردار نے انہیں عالمی شہرت دلائی اور کئی ایوارڈ نامزدگیاں بھی ملیں۔اب تک خود جیانکارلو ایسپوسیٹو کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔سعودی عرب حالیہ برسوں میں فلم اور تفریحی صنعت کو فروغ دینے کے لیے بڑے اقدامات کر رہا ہے اور کئی عالمی فنکاروں اور پروڈکشنز کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے منصوبے سعودی عرب کی عالمی ثقافتی اور تفریحی شناخت کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایرانی اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی.جس…

2 hours ago

ہمیں پاکستان سے محبت ہے امریکی نائب صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وفد سے…

2 hours ago

قومی اسمبلی سے دفاعی بجٹ بغیر کسی مخالفت کے متفقہ طور پر منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کے تحت مسلح…

2 hours ago

بینظیر بھٹو جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی دائمی علامت تھیں بلاول بھٹو

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو…

2 hours ago

پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کیئر سٹارمر پارٹی کے…

3 hours ago

امریکی دباؤ نیتن یاہو نے فوج کو لبنان میں حملوں سے روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوج کو لبنان میں حملوں سے…

3 hours ago