اردو نیوز اپڈیٹس

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردوں کے اندرونی و بیرونی سرپرستوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عناصر جو دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں، لاجسٹک اور مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں، اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی عالمی سفارتی کامیابیوں اور امن کے فروغ کی کوششوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، تاہم پاکستان علاقائی اور عالمی امن کی حمایت جاری رکھے گا اور دہشت گردوں کو شکست دی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت، پاکستان کے امن اور استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی اور ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں پوری قوم کی امانت ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات واپس لینے…

4 hours ago

تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافے پر زور دیا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر…

4 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے، جہاں وہ…

4 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی…

4 hours ago

فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش…

4 hours ago

بنوں میں سڑک کنارے دو بم دھماکے7 افراد جاں بحق 3 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ بنوں میں سڑک کنارے نصب بم دھماکوں سے 7 افراد جاں بحق…

4 hours ago