اردو نیوز اپڈیٹس

بلاول بھٹو کی سندھ سے متعلق گفتگو پر افسوس ہوا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران سندھ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پورے ملک میں کوٹہ سسٹم صرف سندھ میں نافذ ہے، بلاول بھٹو زرداری ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، پیپلز پارٹی گزشتہ 18 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں خون بہنے کی بات کی ہے، حالانکہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نوابشاہ سے ماضی میں ہمیشہ ایم کیو ایم کامیاب ہوتی رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے سندھ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے تو اسے صوبوں کی تعداد بڑھنے پر بھی اپنی کارکردگی ثابت کرنی چاہیے، بڑے شہروں کی عالمی درجۂ بندی میں کراچی تیسرے نمبر پر ہے لیکن شہر میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، دنیا چاند پر جا رہی ہے اور کراچی میں بچے گٹروں میں گر کر جانیں گنوا رہے ہیں، ہمارے پیسوں سے اسلام آباد تعمیر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو معلوم نہیں کہ مہاجر برادری گزشتہ 79 سال سے نسل کشی کا سامنا کر رہی ہے، گزشتہ 18 سال کے دوران یہ صورتِ حال مزید سنگین ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا تو پورا کراچی جلا دیا گیا، مہاجروں کو نشانہ بنایا گیا اور فیکٹریاں تک جلا دی گئیں، میں اردو بولنے والا مہاجر ہوں اور میں نے ایسے علاقوں کے لوگوں کو بھی پانی فراہم کیا ہے جہاں تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا، میں نے خود 300 سال سے آباد لوگوں کو پانی فراہم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس نے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے نیٹ ورک کو توڑا، ماضی میں جب قتل و غارت ہوتی تھی تو وہ حکمرانوں کو سازگار محسوس ہوتی تھی۔ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کا مطالبہ نئے صوبوں کا قیام خواہش نہیں ملک کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے پاس ریفرنڈم کروانے کا اختیار موجود ہے اور اس معاملے کا فیصلہ عوامی رائے سے ہونا چاہیے، بلاول بھٹو کے پاس اپنی کارکردگی نہ ہونے کے سوا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان تحریکِ انصاف اس معاملے پر ریاست کے ساتھ کھڑی ہو گی، ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے کو فوقیت دی جانی چاہیے، کیونکہ فیصلے میں تاخیر ہوئی تو شیطانی قوتیں اس معاملے میں شامل ہو جائیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ آزاد جموں و کشمیر کے موقع…

30 minutes ago

بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…

35 minutes ago

پاکستان کی توانائی تاریخ میں اہم سنگِ میل سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پہنچ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی بندرگاہی تاریخ کا سب سے بڑا مائع پیٹرولیم گیس یعنی…

48 minutes ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی فی تولہ 4 لاکھ سے نیچے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل…

53 minutes ago

چین میں عالمی رہنماؤں کا اہم اجتماع امریکی صدر ٹرمپ بھی پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے سربراہی اجلاس…

56 minutes ago

پاکستان کا فتح3سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے فتح-3 (Fatah-3) سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا…

59 minutes ago