اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی توانائی تاریخ میں اہم سنگِ میل سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پہنچ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی بندرگاہی تاریخ کا سب سے بڑا مائع پیٹرولیم گیس یعنی ایل پی جی بردار بحری جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن گیس کی کھیپ لے کر کراچی کے پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔اس بڑی مقدار میں ایل پی جی کی آمد سے ملک بھر میں توانائی کی فراہمی بالخصوص گھریلو اور تجارتی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے میں نمایاں مدد ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی پر مشتمل یہ کھیپ ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں پورٹ قاسم کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں گیس کی بحفاظت آمد اور اس کی ترسیل کا عمل بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی استعداد کار کا مظہر ہے، جس سے ملک میں ایندھن کی سپلائی چین کو مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔توانائی کے شعبے سے وابستہ حلقوں کے مطابق ایل پی جی کی یہ بھاری کھیپ ایک ایسے نازک وقت میں پہنچی ہے جب ملک میں اس ایندھن کی دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے صارفین میں شدید تشویش پائی جاتی ہےواضح رہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کا استعمال گھریلو سطح پر بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے. خاص طور پر ان دور دراز اور شہری علاقوں میں جہاں پائپ لائن کے ذریعے قدرتی گیس دستیاب نہیں ہے یا سپلائی میں تعطل کا سامنا رہتا ہے۔گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ مختلف تجارتی ادارے اور صنعتیں بھی ایندھن کے متبادل ذریعے کے طور پر ایل پی جی پر انحصار کرتی ہیں۔متعلقہ حکام کا ماننا ہے کہ بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے اس جہاز سے گیس کی ترسیل شروع ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سپلائی کی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ آزاد جموں و کشمیر کے موقع…

2 hours ago

بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…

2 hours ago

بلاول بھٹو کی سندھ سے متعلق گفتگو پر افسوس ہوا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران سندھ کی صورتحال پر…

2 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی فی تولہ 4 لاکھ سے نیچے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل…

2 hours ago

چین میں عالمی رہنماؤں کا اہم اجتماع امریکی صدر ٹرمپ بھی پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے سربراہی اجلاس…

2 hours ago

پاکستان کا فتح3سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے فتح-3 (Fatah-3) سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا…

2 hours ago