اردو نیوز اپڈیٹس

بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی احترام، اعتماد اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ بنگلہ دیش کے 35 سینئر سول سرونٹس پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایسے وفود اور ملاقاتوں سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی، دورہ بنگلہ دیش کی خوشگوار یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاک بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان بنگلہ دیشی طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیالات اور سوچ کا تبادلہ دونوں ملکوں کیلئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے، تعلیمی اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلی پر باہمی تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، بنگلہ دیشی وفد کے دورے سے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بنگلہ دیشی وفد کے اراکین کیلئے پاکستان میں ایک ثمر آور اور یادگار قیام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ آزاد جموں و کشمیر کے موقع…

30 minutes ago

بلاول بھٹو کی سندھ سے متعلق گفتگو پر افسوس ہوا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران سندھ کی صورتحال پر…

38 minutes ago

پاکستان کی توانائی تاریخ میں اہم سنگِ میل سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پہنچ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی بندرگاہی تاریخ کا سب سے بڑا مائع پیٹرولیم گیس یعنی…

48 minutes ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی فی تولہ 4 لاکھ سے نیچے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل…

53 minutes ago

چین میں عالمی رہنماؤں کا اہم اجتماع امریکی صدر ٹرمپ بھی پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے سربراہی اجلاس…

56 minutes ago

پاکستان کا فتح3سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے فتح-3 (Fatah-3) سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا…

59 minutes ago