اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری فتنہ الہندوستان کے مزید 8 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ آج 2 کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے مزید 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 79 ہوگئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آج مختلف علاقوں میں کی جانے والی 2 کارروائیوں کے دوران مزید 8 دہشت گر مارے گئے۔ پہلی کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جو مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے جب کہ دوسری تازہ کارروائی کے دوران مزید 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 79 ہوچکی ہے جب کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 117 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر ساز و سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے زمینی اور فضائی دونوں محاذوں پر مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں۔اگر اس پورے آپریشن کے پس منظر پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ کارروائی جولائی 2026 کے بالکل آغاز میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے بعد شروع کی گئی تھی۔وہاں واقع مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے ایک بڑا حملہ کیا تھا، جس میں نو بہادر پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے. اس حملے کے فوراً بعد حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے امن دشمنوں کے پورے نیٹ ورک اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسی فیصلے کے تحت پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس نے مل کر یہ مشترکہ محاذ سنبھالا ہے. جس کا بنیادی مقصد علاقے میں کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسندوں کا مکمل صفایا کر کے عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانا اور امن قائم کرنا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے نواز شریف بھی ہمراہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم…

6 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید…

6 hours ago

خواتین کے لیے اپنا روزگار پروگرام میرا خواب ہے مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےخواتین کے لیے ’ اپنا روزگار…

6 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ…

6 hours ago

سعودی عرب کا اوور اسٹے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے…

6 hours ago

برطانیہ میں ہیٹ ویو سے 2700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے

پاکستان نیوز پوائنٹ انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کے دوران ہیٹ ویو سے…

6 hours ago