اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق جب کہ اہل کاروں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا. جس میں 2 افراد جاں بحق جب کہ اہل کاروں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہل کار زخمی ہو گئے۔دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا۔ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈبل روڈ پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق17 اور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں احمد خان 14 سال، سر گل 50 سال، حیات اللہ 9 سال، عطا اللہ 10 سال، نامعلوم 11 سال، حبیب اللہ 30 سال، بلال 13 سال، کامران 30 سال، خلیل احمد 35 سال، نور احمد 46 سال، فراز 30 سال اور یاسین 19 سال شامل ہیں۔

علاوہ ازیں دھماکے میں شہید افراد میں ایک کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرا تاحال نامعلوم ہے۔ایم ایس سول اسپتال عبدالہادی کاکڑ نے بتایا کہ پولیس وین کے قریب د ھماکا بڑیچ مارکیٹ کے پاس ہوا ہے، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 17 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ڈھائی کلو گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، جو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔دریں اثنا ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے. جس کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

3 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

3 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

3 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

3 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

3 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

3 hours ago