اردو نیوز اپڈیٹس

بلڈ کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے یہ دوائیں نہ خریدیں شہریوں کے لئے الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈریپ نے بلڈ کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی معروف برانڈز کی جعلی ادویات پر پابندی لگادی۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے خبردار کیے جانے کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے بلڈ کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی معروف برانڈز کی جعلی ادویات کے خلاف ملک گیر ‘ریپڈ الرٹ’ جاری کر دیا ہے۔ڈریپ نے ان ادویات کے متاثرہ بیچز کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے، ڈبلیو ایچ او اور ڈریپ کے مطابق، بلڈ کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے ‘ڈرزالیکس’ (Darzalex) انجکشن اور ‘جاکاوی’ (Jakavi) ٹیبلٹس مارکیٹ میں معروف کمپنیوں کے ناموں سے جعلی تیار کی جا رہی ہیں۔لیبارٹری ٹیسٹنگ کے دوران یہ ادویات معیار پر پورا نہیں اتریں، ان میں کینسر کے علاج کا بنیادی خام مال سرے سے موجود ہی نہیں تھا جبکہ ڈرزالیکس انجکشن کے نمونوں میں غیر متعلقہ ذرات بھی پائے گئے ہیں۔ ڈریپ نے متنبہ کیا ہے کہ ان جعلی ادویات کا استعمال مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ڈریپ الرٹ کے مطابق، ڈرزالیکس انجکشن 400 ایم جی کا بیچ (STV1K01) اور 100 ایم جی کا بیچ (MYS7381) جعلی پائے گئے ہیں، جو مالدیپ اور میکسیکو میں ٹریس ہوئے تھے اور ان کی پیکنگ پر ‘جانسن کیلاگ بیلجیئم’ کا پتہ درج ہے. تاہم اصل کمپنی نے ان بیچز کو جعلی قرار دے دیا ہے۔اسی طرح جاکاوی ٹیبلٹ 20 ایم جی کا بیچ (AVT50)، 15 ایم جی کا بیچ (FNR06) اور 10 ایم جی کا بیچ (SGL04) جعلی پائے گئے ہیں، جن کی پیکنگ پر ‘نووارٹس فارما سوئٹزرلینڈ’ کا پتہ درج ہے لیکن نووارٹس نے بھی ان بیچز سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ڈریپ نے اپنی ریگولیٹری فورس اور صوبائی ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹس کو مارکیٹ میں سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور فارمیسی مالکان، ڈسٹریبیوٹرز اور عوام کو حکم دیا ہے کہ ان بیچز کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر حکام کو مطلع کریں

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

20 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

20 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

20 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

20 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

20 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

20 hours ago