اردو نیوز اپڈیٹس

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اور امن کیلئے خطرہ ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اور امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس پر ترکیہ،ایران اور فلسطین کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے یہ اجلاس ایسے موقع پر ہورہا ہے جب غزہ لہو لہو ہے اور غزہ میں فلسطینیوں کا خون بہایا جارہا ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی سوچی سمجھی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو 2 سال سے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں اکثیر خواتین اور بچوں کی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے، اسرائیل کے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں ، کیمپوں اور اقوام متحدہ کی سہولتوں پر حملے انسانی حقوق کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ فلسطین میں شدید قحط کی صورتحال ہے اور اس صورتحال میں فوری اقدامات ناگزیر ہیں، عالمی برادری فوری ،مستقل اور غیرمشروط جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اور امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی مکمل اور محفوظ رسائی یقینی بنائی جائے اور جبری بےدخلی اور غیرقانونی قبضے کا جلد خاتمہ یقینی بنایا جائے.اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان عرب ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

10 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

10 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

10 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

10 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

10 hours ago