پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پراپیگنڈے ،فیک نیوز یا بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی سے پاکستان کی ترقی نہیں روکی جا سکتی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے اساتذہ اور زیر تربیت افسران سے خطاب کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جدید جنگی طریقہ کار تیزی سے بدل رہا ہے، افسران ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور مستقبل کے جنگی چیلنجز سے باخبر رہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج عوام کی حمایت سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، پراپیگنڈے ،فیک نیوز یا بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی سے پاکستان کی ترقی نہیں روکی جا سکتی، پاکستان نے دنیا میں بلند مقام حاصل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام انتہائی ضروری ہے، پاکستان کی ترقی روکنے کی کوشش کرنے والی قوتیں ہمیشہ ناکام ہوں گی، پاکستان کا ترقی اور خوشحالی کا سفر منزل تک پہنچے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…