اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون تمام شعبوں میں بڑھانا چاہتے ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایران کیلئے نامزد سفیر عمران احمد صدیقی نے ملاقات کی، ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون تمام شعبوں میں بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور ایران کے ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو اجا گر کیا، دو طرفہ تعاون کو تمام شعبوں میں وسعت دینے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی عوامی روابط اور علاقائی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پختہ عزم رکھتا ہے، قریبی رابطہ کاری اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے دوطرفہ روابط میں مثبت پیش رفت کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے علاقائی امن، مکالمے اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو بھی اجاگر کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

12 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

12 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

12 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

12 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

12 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

12 hours ago