اردو نیوز اپڈیٹس

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے لینڈ ریکارڈز اور جائیداد منتقلی خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے صوبہ پنجاب سے متعقلہ اراضی ریکارڈ خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی پنجاب میں موجود اپنی اراضی کی فرد برائے ریکارڈ، فرد برائے لین دین/ فروخت، منظور شدہ انتقال کی نقل، ای رجسٹری، رجسٹری برائے خریدار اور رجسٹری فروخت کنندہ کی خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر لندن سے ان خدمات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مرحلہ وار سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، سپین، امریکہ اور اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی اکرام الحق کا کہنا ہے کہ جائیداد منتقلی کا طریقہ کار سادہ اور آسان ہو گا۔ اس طریقہ کار سے پاور آف اٹارنی کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ فیس کی ادائیگی کے بعد الیکٹرانک رجسٹری کا ٹاسک سب رجسٹرار کے ذریعے وزارت خارجہ کے نامزد آفیسر کو بھجوانا ہو گا۔ تمام کوائف کی جانچ پڑتال اورنادرا سے براہ راست منسلک بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ٹاسک واپس سب رجسٹرار کو بھیج دیا جائے گا۔ اس عمل سے ناصرف سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو سفر کی زحمت سے نجات ملے گی بلکہ دھوکہ دہی اور وقت کے ضیاع کا بھی خاتمہ ممکن ہو گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم نے ائیرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھ کر سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح بنائی جائے، وزیرِ اعظم…

23 hours ago

وزیرِاطلاعات عطا تارڑ کا نیشنل سائبر سکیورٹی اور سوشل میڈیا آگاہی کونسل قائم کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِاطلاعات عطا تارڑ نے نیشنل سائبرسکیورٹی اورسوشل میڈیا آگاہی کونسل قائم کرنے…

23 hours ago

ہم موجودہ بحران کو سنبھالنے کیلئے ایران گئےتھے مولانا فضل الرحمان نے کل ہاوس کو مس کوٹ کیا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

23 hours ago

خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں کی تفصیلات بیان کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل تہران…

24 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا…

24 hours ago

روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی جوہری توانائی کمپنی روساٹوم نے ایران میں 8 جوہری پاور یونٹس…

24 hours ago