اردو نیوز اپڈیٹس

بیوی کی واضح رضامندی کے بغیر خلع نہیں دی جا سکتی سپریم کورٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ نے خلع اور گھریلو تنازعات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بیوی کی واضح رضامندی کے بغیر خلع نہیں دی جا سکتی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے مطابق خلع کے لیے بیوی کی غیر مبہم اور واضح رضا مندی لازمی ہے، جبکہ ظلم کی بنیاد پر دائر کیس کو خلع میں تبدیل کرنا قانونی طور پر درست نہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ گھریلو تشدد میں صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی اذیت، تذلیل، جذباتی دباؤ اور نظرانداز کرنا بھی شامل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ فیملی مقدمات میں ثبوت کا معیار “غالب امکان” ہوگا۔سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ اگر شادی عملاً ختم ہو چکی ہو تو بیوی کو حق حاصل ہے کہ وہ یا تو خلع قبول کرے یا ظلم کے دعوے کو آگے بڑھائے، عدالتیں زبردستی رشتہ بحال نہیں کرا سکتیں۔عدالت نے موجودہ کیس میں قرار دیا کہ بیوی ظلم ثابت کرنے میں ناکام رہی، تاہم شادی ابتدائی مرحلے میں ہی ختم ہو چکی تھی۔سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا خلع کا فیصلہ جزوی طور پر کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس خلع کے طریقہ کار اور مالی حقوق کے تعین کے لیے فیملی کورٹ کو واپس بھیج دیا۔ فیملی کورٹ کو 30 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ کیس سوات کی رہائشی سیلاب اختر کی جانب سے اپنے شوہر قوت خان کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

19 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

19 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

19 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

19 hours ago