اردو نیوز اپڈیٹس

تائیوان چین کی سرخ لکیر بیجنگ نے امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔ چین کی پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیے گئے، ان کا چین میں داخلہ بھی بند کردیا گیا، چینی حکام نے مقامی تنظیموں اور کاروباری شخصیات کو پابندی کی زد میں آنے والے افراد کے ساتھ کام نہ کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر تائیوان ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔ چینی وزارت خارجہ نے خبر دار کیا کہ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیزا قدام کا چین سخت جواب دے گا، وزارت خارجہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ امریکا اسلحہ فراہم کرنے کی خطرناک کوششیں بند کرے۔ چینی اقدام گزشتہ ہفتے تائیوان کو 11 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئی ہماری دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوا دے گا صدرِ مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی کو پتا…

16 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا محترمہ بینظیر بھٹوکے یوم شہادت 27 دسمبر 2025 پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا محترمہ بینظیر بھٹوکے یوم شہادت 27 دسمبر…

16 hours ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک عہد کا نام ہیں جو ہمیشہ زندہ رہے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر…

17 hours ago

خارجہ پالیسی پر بڑی وضاحت حماس بھارت اور عالمی دباؤ پر اسحاق ڈار کا مؤقف

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…

17 hours ago

یورپ کے دروازے پاکستانیوں کیلئے کھل گئے اٹلی نے ہزار و ں نوکریوں کا کوٹہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی خصوصی کاوشوں کے…

17 hours ago

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 4 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو…

17 hours ago