پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ بندی میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنگ بندی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔مریم نواز نے کہا کہ تاریخ عالم میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ ’پاکستان‘ ہی لکھا جائے گا، دنیا کو جنگ سے بچانےکے لیے پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے اوریہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کرکے سب کوحیران کردیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکی کاوشوں سے دنیابہت بڑی تباہی سے بچ گئی، انشاء اللہ پاکستان میں امن معاہدے کیلئے مذاکرات بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے قدیمی تہذیب و تمدن کو بچانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…