اردو نیوز اپڈیٹس

جاپان کی انوکھی جوڑی 63 سالہ خاتون نے 31 سالہ نوجوان کو ہمسفر بنالیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عمر محض ایک نمبر ہے، جاپان میں انوکھی محبت کی داستان نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی۔ 63 سالہ خاتون آزاراشی نے اپنے 31 سالہ محبوب سے شادی کرلی، حیرت انگیز طور پر دلہن اپنی ساس سے بھی 6 سال بڑی ہے۔ ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ان دونوں کی محبت کی کہانی اگست 2020ء میں شروع ہوئی جب آزاراشی کو ایک کیفے میں ایک فون ملا، بعدازاں ایک نوجوان وہاں اپنا فون تلاش کرنے آیا، جسے آزاراشی نے لوٹا دیا، چند دن بعد دونوں کی ملاقات اتفاقیہ طور پر ہوئی اور انہوں نے ایک دوسرے سے رابطے کے لیے نمبر شیئر کیے، پھر روزانہ رات گئے فون پر طویل گفتگو ان کی زندگی کا معمول بن گئی۔ آزاراشی نے جاپانی میڈیا کو بتایا کہ چاہے میں کام کی بات کرتی یا روزمرہ کی وہ سب کچھ سمجھتا تھا اور میری باتوں میں دلچسپی لیتا تھا، یہی چیز مجھے خوشی دیتی تھی
پہلی ملاقات پر ہی نوجوان نے آزاراشی کو ایک خط دیا جس میں لکھا تھا کہ براہ کرم میری پرنسس بن جائیں، ایک ماہ کی دوستی کے بعد دونوں کو ایک دوسرے کی اصل عمر کا علم ہوا، مگر تب تک ان کا رشتہ اس قدر مضبوط ہو چکا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہ پڑا۔
دلچسپ طور پر آزاراشی کا بیٹا بھی اپنے سوتیلے باپ سے چھ سال بڑا ہے لیکن اس نے والدہ کی پسند کا بھرپور ساتھ دیا، اگرچہ نوجوان کی والدہ جو آزاراشی سے 6 سال چھوٹی ہیں، اس رشتے کے حق میں نہیں تھیں اور انہوں نے اعتراض بھی کیا، لیکن وقت کے ساتھ ساس بھی اس رشتے کو مان گئیں۔ دونوں نے کرسمس 2022ء کے موقع پر باضابطہ شادی کرلی اور اب تین سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، آزاراشی اور ان کے شوہر ایک شادی ایجنسی بھی چلا رہے ہیں اور گھریلو امور بھی مل کر انجام دیتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

14 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

14 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

15 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

15 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

15 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

15 hours ago