اردو نیوز اپڈیٹس

جمعرات کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
جمعرات کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے کے اضافے کے ساتھ 321000 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز یہ قیمت 3لاکھ 17ہزار 800 روپے تھی۔اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2743 روپے بڑھ کر 2لاکھ 75ہزار 205 روپے ہو گئی جو پہلے 2لاکھ 72ہزار 462 روپے تھی۔22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں بھی 2515 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 2لاکھ 52ہزار 280 روپے تک جا پہنچی جو گزشتہ روز 2لاکھ 49ہزار 765 روپے تھی۔چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے اضافے کے بعد 3580 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا اور یہ 3069 روپے میں فروخت ہوئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں اس کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3052 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی جبکہ چاندی کی قیمت 1.00 ڈالر کے اضافے کے بعد 34.10 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

5 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

5 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

5 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

5 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

5 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

5 hours ago