اردو نیوز اپڈیٹس

جنگِ سوڈان شدت اختیار کر گئی والدین کے سامنے بچوں کا قتلِ عام

پاکستان نیوز پوائنٹ
سوڈان کے شہر الفاشر سے فرار ہونے والے عینی شاہدین نے انکشاف کیا ہے کہ نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے جنگجوؤں نے شہر پر قبضے کے دوران بچوں کو والدین کے سامنے قتل کیا، خاندانوں کو الگ کر دیا، اور شہریوں کو محفوظ علاقوں میں جانے سے روک دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق الفاشر میں اجتماعی قتل عام، جنسی تشدد، لوٹ مار اور اغوا کے واقعات بدستور جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے بتایا کہ اب تک 65 ہزار سے زائد افراد شہر سے نکل چکے ہیں، لیکن دسیوں ہزار اب بھی محصور ہیں۔ جرمن سفارتکار جوہان ویڈیفل نے موجودہ صورتحال کو “قیامت خیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جنگجوؤں نے عمر، نسل اور جنس کی بنیاد پر شہریوں کو الگ کیا، کئی افراد کو تاوان کے بدلے حراست میں رکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق صرف پچھلے چند دنوں میں سینکڑوں شہری مارے گئے، جب کہ بعض اندازوں کے مطابق 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوا ہے کہ الفاشر میں درجنوں مقامات پر اجتماعی قبریں اور لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ ییل یونیورسٹی کے تحقیقاتی ادارے کے مطابق یہ قتل عام اب بھی جاری ہے۔ سوڈان میں جاری یہ خانہ جنگی اب ملک کو مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم کر چکی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق جنگ کے نتیجے میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور دسیوں ہزار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ خوراک اور ادویات کی شدید قلت نے انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان…

13 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی مزید…

13 hours ago

آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج و افغان طالبان کو ہلاک کیا جاچکا ہے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑ نے آپریشن غضب للحق پر اپ…

13 hours ago

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے…

13 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر…

13 hours ago

آبنائے ہرمز میں صورتحال بتدریج بہتر ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب جنگ…

13 hours ago