اردو نیوز اپڈیٹس

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، سرگودھا میں ایک ہفتے کے دوران چینی کے نرخ 23 روپے بڑھ گئے۔ سرکاری دستاویز میں گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی تھی اور گذشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی۔ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132 روپے47 پیسے تھی، اور اس وقت ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے پر آگئی ہے۔تاہم،ملک کے مختلف شہروں میں چینی 210 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے اور ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ کراچی اورحیدر آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 5 روپے تک بڑھ گئی جس سے حیدرآباد میں چینی فی کلو 195 روپے اور کراچی میں 200 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔اسی طرح، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے۔
دوسری جانب، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چینی کی مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کی بڑھتی شکایات پر محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں چینی کی زائد قیمتوں پر فروخت کا اعتراف کیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق رپورٹس میں سامنے آیا کہ چینی کی اضافی قیمتوں پر فروخت جاری ہے، چینی کی زائد قینتوں کی وصولی عوام پر مالی بوجھ بڑھا رہی ہے۔مزید کہا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری کارروائیوں کا پابند کریں اور اضافی قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے۔ ایرانی…

22 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سےملاقات ہوئی،ملاقات میں شنگھائی…

22 hours ago

ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ملک میں…

22 hours ago

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب و داخلی سلامتی…

22 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

22 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم…

22 hours ago