جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں، جن میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 69 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے خواتین، کسانوں اور صحافیوں پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقوں خان یونس اور رفاہ میں شدید فضائی حملے کیے، جن سے متعدد مکانات زمین بوس ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق امدادی کارکن ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں، اور حالیہ حملوں میں مزید 9 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔10 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 241 فلسطینی شہید اور 614 زخمی ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر غزہ میں شہدا کی تعداد 69 ہزار 169 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 685 تک پہنچ گئی ہے۔امدادی اداروں کے مطابق علاقے میں خوراک، پانی اور دواؤں کی شدید کمی ہے جبکہ اسرائیلی محاصرے کے باعث امدادی سامان کی ترسیل محدود ہوگئی ہے۔اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں پھنسے ہوئے شہریوں تک رسائی بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں، خواتین اور صحافیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کے ان اقدامات کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

5 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

5 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

5 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

5 hours ago