اردو نیوز اپڈیٹس

جوابی حملوں کی پالیسی ختم اب امریکی اور اسرائیلی اہداف پر مسلسل حملے ہوں گے پاسدارانِ انقلاب کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے تحت ’آپریشن وعدہ صدق 4‘ کی 39ویں لہر شروع کر دی گئی ہے. جس میں خطے میں موجود امریکی فوجی اہداف کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان نمبر 32 میں کہا گیا کہ یہ کارروائی شہداءِ قوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کی گئی، جن میں ایران کی مسلح افواج کے سابق چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل امیر موسوی بھی شامل ہیں۔بیان کے مطابق اس حملے کو ’یا امیرالمومنین علیہ السلام‘ کے کوڈ نام کے تحت انجام دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی کے دوران خلیج فارس کے علاقے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو مختلف جدید میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ان میں قدیر ملٹی وارہیڈ میزائل سسٹم، خرم شہر ملٹی وارہیڈ میزائل اور عماد میزائل شامل تھے۔ایرانی حکام کے مطابق ان ہتھیاروں کو خاص طور پر طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں خطے میں موجود مزاحمتی قوتوں کی کارروائیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ گروہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے کیے جانے والے بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے اور وہاں گزشتہ گیارہ دنوں سے فضائی حملوں کے سائرن مسلسل بج رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو طویل عرصے تک پناہ گاہوں میں رہنا پڑ رہا ہے۔ایرانی بیان کے مطابق 39ویں لہر گزشتہ حملے کے کچھ ہی دیر بعد شروع کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فوجی کارروائی تیزی کے ساتھ مسلسل جاری ہے۔اسی دوران ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے صرف جوابی حملوں کی پالیسی ختم ہو چکی ہے۔ان کے مطابق اب حکمت عملی یہ ہے کہ مسلسل حملے کیے جائیں گے جب تک مخالف فریق کو مکمل سزا نہ مل جائے اور اسے اپنے اقدامات پر پچھتاوا نہ ہو۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

11 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

11 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

11 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

11 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

11 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

11 hours ago