پاکستان نیوز پوائنٹ
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا میں ذیابیطس کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والا ملک بن چکا ہے، جو خاموش لیکن تباہ کن صحت کے بحران میں مبتلا ہے اور لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں ہر 10 ذیابیطس کے مریضوں میں سے ایک کو ڈایابیٹک فٹ ڈیزیز لاحق ہوتی ہے، جو علاج نہ ہونے کی صورت میں سنگین زخموں یا اعضا کے کٹنے کا باعث بن سکتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 34 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث سنگین زخموں یا اعضا کے کٹنے کے خطرے میں ہیں، ذیابیطس ناصرف دنیا بھر میں اعضا کے کٹنے کی سب سے بڑی وجہ ہے بلکہ گردوں کی ناکامی کا بھی اہم محرک ہے۔ ذیابیطس دنیا بھر میں فالج، گردوں کی ناکامی اور اعضا کے کٹنے کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، یہ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ ایسی زندگیاں ہیں جو ضائع ہو رہی ہیں یا ہمیشہ کے لیے بدل رہی ہیں۔ دیگر ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ پاکستان میں ذیابیطس دل کے دورے، فالج، بینائی کے نقصان اور طویل المدتی معذوریوں میں خطرناک حد تک اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لیے جلد تشخیص، طرزِ زندگی میں تبدیلی اور بروقت علاج کی فوری ضرورت پر زور دیا
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…