اردو نیوز اپڈیٹس

حرمین شریفین کی حرمت سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سمت کیے گئے حملے اور سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی مسلسل جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
دفترِ خارجہ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ایک گھناؤنا اور انتہائی تشویشناک اقدام ہے، جس سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری، امن اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے برادر ملک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان سعودی عرب کے شہری علاقوں اور تنصیبات پر حوثی شدت پسندوں کے حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہےترجمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا انتہائی سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے، خطے میں پائیدار امن اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان ہمیشہ سفارت کاری اور پرامن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مکہ پر حملے کو ناکام بنانے کے لیے سعودی مسلح افواج کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی فورسز نے صورتحال کو کامیابی سے قابو میں رکھا اور اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایا۔انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور تنازعات کے دیرپا حل کے لیے سفارت کاری، بامعنی مذاکرات اور سیاسی ذرائع ہی واحد مؤثر راستہ ہیں، اور پاکستان ہمیشہ پرامن حل اور تعمیری مکالمے کی حمایت کرتا رہے گا۔سجاد حیدر خان نے بتایا کہ بھارتی بحری جہاز نے 15 ستمبر 2026 کو پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں پاک بحریہ کے جہاز کے قریب جارحانہ انداز میں نقل و حرکت کی، بھارت نے بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی ، اس واقعہ پر بھارت کے ناظم الامور کو گزشتہ رات دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور بھی بھارتی وزارت خارجہ میں احتجاج کریں گے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں…

38 minutes ago

امریکی کمپنی کا پاکستان کے ساتھ ڈرونز خریداری کے معاہدے اور ابتدائی آرڈر موصول ہونے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ڈرون ساز کمپنی ’پاور یو ایس‘ کے شریک بانی بریٹ ویلیکووچ…

46 minutes ago

مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فرض ہے وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ مکہ معاہدہ نہ بھی ہو…

52 minutes ago

آپریشن ردالفتنہ 3 بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں 3 دہشتگرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز…

55 minutes ago

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا…

58 minutes ago

کفایت شعاری مہم بازار 9 بجے شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت بازار 9 بجے اور شادی…

59 minutes ago