اردو نیوز اپڈیٹس

حکومت معاشی استحکام اور عوامی فلاح کیلئے ضروری اقدامات جاری رکھے گی وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، حکمت عملی معیشت کے تمام شعبوں کے استحکام اور ترقی کومد نظر رکھ کر بنائی جائےان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے مالیاتی اور معاشی اثرات سے بچاؤ کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، وزیراعظم نے کہا کہ کئی ممالک کو حالیہ صورتحال میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کا توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ملکی پیداوار پر اثرات کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمت عملی مرتب کرنے میں بیرونی اور اندرونی میکرو اکنامک اثرات کو بھی جانچا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل صورتحال کو بڑی کامیابی اور مؤثر طریقے سے حل کر رہا ہے، اشیائے ضروریہ وافر مقدار برآمد کرنے کے لیے حکمت عملی پر پیش رفت جاری ہ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارتیں، ادارے روزانہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر رانا تنویر، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ سرکاری عہدے داران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

19 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

19 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

19 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

20 hours ago