اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ آج سے 23 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بادل برسیں گے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق صوبہ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ صوبۂ سندھ میں بھی کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب،،کراچی میں صبح کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ اور فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور کچھ کم ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مزید بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی…

4 minutes ago

سائنسدانوں نے ہرے رنگ کا نظر آنے والا پہلا ستارہ دریافت کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسا ’وائٹ ڈوارف‘ ستارہ دریافت کیا ہے جو…

16 minutes ago

ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ مہنگائی کی شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے.…

18 minutes ago

دوبارہ حملے کی صورت میں ایران کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے دو سینیئر سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ تہران نے…

21 minutes ago

خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی بارش سردی کی شدت بڑھ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے بعد…

30 minutes ago

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

24 hours ago