اردو نیوز اپڈیٹس

خطے میں امن کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم سفارتی کردار اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے اہم سفارتی پیشرفت ہوئی ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حساس اور اہم سفارتی عمل میں مرکزی کردار ادا کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیے جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور امریکی ٹیم کی سفارتی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ممکن ہوئی۔انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کے مثبت کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت برادر علاقائی ممالک نے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، ترکیہ، مصر، قطر اور دیگر دوست ممالک مسلسل رابطے میں رہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دور اندیش قیادت اور امن کیلئے غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہےانہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کی اہم بات چیت میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی جبکہ وزارت خارجہ پاکستان کی مسلسل سفارتی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، باہمی احترام اور استحکام کیلئے ہر مخلصانہ کوشش کی حمایت جاری رکھے گا، مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے مثبت اور دیرپا نتائج کی امید پیدا ہوئی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

17 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

17 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

17 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

17 hours ago