اردو نیوز اپڈیٹس

خطے میں جنگ کے خدشات پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی باعث اور ممکنہ جنگ کے خدشات کے بعد پولینڈ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے باعث ممکن ہے. آئندہ چند گھنٹوں میں انخلا بھی ممکن نہ رہے۔وارسا سے جاری بیان میں پولش وزیراعظم نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ایران چھوڑ دیں اور فی الحال کسی بھی صورت اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر یقینی ہیں اور سیکیورٹی صورتحال اچانک مزید خراب ہو سکتی ہے۔پولینڈ کی جانب سے یہ ہنگامی انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ممکنہ عسکری تصادم کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اس ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کر رہا ہے.تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام مختلف فوجی اور سیاسی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں اور عسکری تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ خطے میں تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔دوسری جانب ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ شہریوں کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محفوظ پناہ گاہوں اور بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں حالات کسی بھی وقت سنگین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے کی واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے…

19 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی تردید

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا میں بانی پی ٹی…

19 hours ago

افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان میں نئی فضائی کارروائی…

19 hours ago

پاکستان غزہ میں امن کیلیے کردار ادا کریگا حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے…

19 hours ago

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا چھت گرنے سے 16 افراد جاں بحق 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایک رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکے…

19 hours ago