اردو نیوز اپڈیٹس

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا چھت گرنے سے 16 افراد جاں بحق 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایک رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا.جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث عمارت کی چھت اور کچھ حصہ منہدم ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے ایک بچے اور ایک مرد سمیت مزید لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے۔ریسکیو 1122 اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں جس کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گیس لیکج کے باعث پیش آنے والے سلنڈر دھماکے کا نتیجہ ہے۔ واقعے میں دو گھر متاثر ہوئے، ایک وہ جہاں دھماکا ہوا جبکہ ساتھ موجود کرائے دار کا گھر بھی متاثر ہوا۔پولیس اور امدادی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ لنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا گیس لیکج کا ہے، ملبے سے 14 افراد کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ ملبے میں ایک لاش دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمیکل ایگزامن کے بعد ہی دھماکے کی اصل نوعیت کا تعین ہوسکے گا، واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی.متعلقہ محکمہ بتائے گا کہ عمارت قانونی تھی یا غیر قانونی، :تعین کرکے واقعے کے زمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے واقعے کے مقام کا دورہ کیا، جہاں ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دھماکہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا جبکہ گیس سلنڈر نہیں پھٹا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ ایسٹ کے انچارج عابد فاروق کے مطابق متاثرہ گھر کے باورچی خانے میں گیس کی فٹنگ ناقص تھی اور مختلف جگہوں پر گیس کی سپلائی کے لیے پلاسٹک کے پائپ استعمال کیے گئے تھے، جس کے باعث لیکیج کا امکان بڑھ گیا۔انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک پائپ اور جوڑوں کی وجہ سے گیس کا اخراج زیادہ ہوتا ہے، جبکہ گھر میں گیس کھینچنے والی مشینیں بھی نصب تھیں۔عابد فاروق کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ علاقے میں کئی روز سے گیس کی سپلائی نہیں آرہی تھی، تاہم گزشتہ رات اچانک گیس کی سپلائی تیز ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر گیس کی چابی کھلی رہنے اور بعد ازاں شارٹ سرکٹ یا ماچس جلانے کے باعث دھماکہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں پیش آنے والے زیادہ تر واقعات گیس لیکج کے باعث ہوتے ہیں، نہ کہ گیس سلنڈر دھماکوں کے سبب۔وزیراعلیٰ نے امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں سے ہر طرح سے تعاون کیا جائے۔مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سولجر بازار میں دھماکے کی وجوہات کیا ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

11 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

12 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

12 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

12 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

12 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

12 hours ago