اردو نیوز اپڈیٹس

پولیس نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو گرفتار کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو سرکاری عہدے میں بدانتظامی کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن پر الزام ہے کہ انہوں نے خفیہ سرکاری دستاویزات بدنام زمانہ امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کو فراہم کیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو جمعرات کے روز ٹیمز ویلی پولیس کے تفتیش کاروں نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پولیس رواں ماہ یہ اعلان کر چکی تھی کہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اینڈریو نے بطور تجارتی ایلچی خدمات انجام دیتے ہوئے جیفری ایپسٹین کو سرکاری دستاویزات فراہم کیں۔ اینڈیرو ماؤنٹ بیٹن ماضی میں ایپسٹین سے متعلق کسی بھی غیر قانونی عمل کی تردید کرتے رہے ہیں اور ان سے دوستی پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔ تاہم امریکی حکومت کی جانب سے حالیہ دستاویزات کے اجرا کے بعد انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ گرفتاری شاہی خاندان کے کسی سینئر رکن کی اس نوعیت کی پہلی گرفتاری ہے۔ شاہ چارلس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے بارے میں سرکاری عہدے میں بدانتظامی کے شبہے کی خبر گہری تشویش کا باعث ہے۔ حکام کو شاہی خاندان کی مکمل اور بھرپور حمایت حاصل رہے گی۔ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی کے دوران مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ جیفری ایپسٹین سے متعلق تین ملین سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات کے اجرا کے بعد اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کے خلاف پولیس میں نئی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ ان دستاویزات میں مبینہ طور پر یہ اشارہ ملا کہ 2010 میں انہوں نے ویتنام، سنگاپور اور دیگر ممالک کے سرکاری دوروں سے متعلق رپورٹس ایپسٹین کو بھیجی تھیں۔ بکنگھم پیلس نے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ کسی بھی پولیس تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا اور بادشاہ نے اینڈریو کے طرزِ عمل سے متعلق سامنے آنے والے الزامات پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

11 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

11 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

11 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

11 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

11 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

11 hours ago