پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی سطح پر پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی سالانہ فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی نمایاں مقام دیا گیا ہے۔ سعودی عرب اور ترکیہ کی اعلیٰ قیادت بھی اس فہرست میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر شامل ہے۔معروف ویب سائٹ اسلام آن ویب کے مطابق دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست ’دی مسلم 500‘ کے 2027 ایڈیشن میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔اس اعزاز میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی شامل ہیں۔اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) کی جانب سے شائع کردہ یہ اس فہرست کا 18واں سالانہ ایڈیشن ہے. جس میں پہلی مرتبہ پانچ عالمی رہنماؤں کو مشترکہ طور پر سرفہرست رکھا گیا ہے۔اشاعت میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو مشترکہ دفاعی اور تزویراتی تعاون کے تناظر میں نمایاں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے 7 اگست 2026 کو طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے. جس کے ذریعے تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا گیا ہے۔فہرست کے خصوصی مضمون ’جوائنٹ نمبر ون‘ میں ادارے نے تینوں ممالک کی عسکری صلاحیت، مالی وسائل اور دفاعی ٹیکنالوجی کو باہمی تعاون کے اہم پہلو قرار دیا ہے۔پاکستانی قیادت کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی کردار اور معاہدے کے لیے ضروری حکومتی و انتظامی اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو پاکستان کی عسکری صلاحیت اور دفاعی تعاون کے تناظر میں نمایاں کیا گیا ہے۔’دی مسلم 500‘ میں مسلم دنیا کی ان شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے جن کا سیاسی، مذہبی، سماجی، علمی، معاشی یا دیگر شعبوں میں نمایاں اثر و رسوخ ہو۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فلسطینی ریاست کے اعلانِ آزادی کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کی موجودہ صورت حال میں گورنر کے اختیارات…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے میزائلوں اور اسلحہ ساز تنصیبات…
پاکستان نیوز پوائنٹ اتحادی افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے یمن…