اردو نیوز اپڈیٹس

دالبندین فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر بھی اندھا دھند فائرنگ کر دی. جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمی ہوگئے۔فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد حواس باختہ ہو کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے لگے۔زخمیوں میں عبید اللہ سکنہ نوشکی عمر 63 سال، وحید سکنہ کوئٹہ عمر 38 سال، فلک علی سکنہ کوئٹہ عمر 14 سال اور محسن سکنہ کوئٹہ عمر 34 سال شامل ہیں۔فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 22 نومبر کو دالبندین این 40 پر تفتان سے کوئٹہ جانے والے ایک ٹرک کو روک کر آگ بھی لگا دی۔بلوچستان میں اپنے عزائم کی ناکامی پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد مایوسی کا شکار ہیں جبکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ان کے مکروہ ایجنڈے اور انسانیت دشمن چہرے کو آشکار کرتا ہے۔معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا، ان کے روزگار کے ذرائع کو نذرِ آتش کرنا عکاس ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچ عوام کے امن، انکے معاشی مستقبل اور ترقی کے دشمن ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 30 نومبر کو روس کے…

2 minutes ago

ایک وزیر آج کل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے میں نے جواب دیا تو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وزیر کی…

5 minutes ago

نئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا…

11 minutes ago

پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے پرتگال…

18 minutes ago

14 سالہ طالبہ نے جان پر کھیل کر آگ میں گھر 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک نوعمر طالبہ نے اپنی زندگی پر کھیل کر آتشزدگی…

26 minutes ago

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ یہ مشترکہ بیان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی…

29 minutes ago