اردو نیوز اپڈیٹس

14 سالہ طالبہ نے جان پر کھیل کر آگ میں گھر 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین میں ایک نوعمر طالبہ نے اپنی زندگی پر کھیل کر آتشزدگی سے متاثرہ گھر میں موجود 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی۔14 سالہ لانگ شائی کا تعلق صوبہ ہونان کی فینگ ہوانگ کاؤنٹی سے ہے اور وہ اپنے اسکول سے بیماری کے باعث چھٹی لے کر گھر واپس جا رہی تھی۔24 جون کو اس طالبہ نے ایک 4 سالہ بچی اور 2 سالہ بچے کو آگ لگ جانے کے بعد گھر سے بحفاظت باہر نکالا۔لانگ شائی کے خاندان نے حال ہی میں اس کی بہادری پر ایک چینی ایوارڈ کے حصول کے لیے درخواست بھیجی تھی جس کے بعد یہ کہانی سامنے آئی۔24 جون کو لانگ شائی کو بخار ہوگیا تھا اور اس نے اسکول سے چھٹی لی۔جب وہ واپس گھر جا رہی تھی تو اس نے سڑک کے کنارے پر موجود گھر سے سیاہ دھویں کو نکلتے ہوئے دیکھا، ابتدا میں تو اس نے توجہ نہیں دی، مگر پھر اسے بچوں کے رونے کی آوازیں سنائی دیں۔طالبہ نے یہ بھی دیکھا کہ دھواں مسلسل بڑھ رہا تھا جبکہ گھرکے اندر سے شعلے نظر آنے لگے تھے۔لانگ شائی فوری طور پر بچوں کو بچانے کے لیے اس جانب بھاگی۔اس کے مطابق ‘آگ لگ بھگ بستر تک پہنچ چکی تھی اور کپڑے جل رہے تھے، ایک چھوٹی بچی کونے میں موجود تھی جبکہ اس کا چھوٹا بھائی بستر پر بیٹھا ہوا تھا، گھر میں کوئی بڑا موجود نہیں تھا جبکہ دونوں بچے خوفزدہ ہوکر بلند آواز سے رو رہے تھے’۔لانگ شائی نے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر بچے کو اٹھایا جبکہ بچی کا ہاتھ تھام کر گھر سے باہر لے گئی۔چند منٹ کے اندر اس نے آگ کو دیکھا اور بچوں بحفاظت باہر لے آئی۔بچوں کو بچانے کے بعد لانگ شائی نے اپنی ماں کو ایک میسج بھیجا جس میں لکھا تھا کہ ‘ماں میں نے 2 بچوں کو بچایا ہے’۔اس نے گھر کے باہر ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو بھی گھر والوں کو بھیجی۔اس کی ماں نے جواب میں لکھا کہ ‘کسی کو بچانے سے پہلے اپنے تحفظ کو لازمی یقینی بنانا’۔لانگ کی والدہ نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے بہت زیادہ پریشان ہوگئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ‘اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے میرا جسم کانپنے لگا تھا کیونکہ آگ بہت شدید تھی’۔لانگ شائی نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ متاثرہ گھر سے نکلنے کے بعد اسے بخار کے باعث سر درد محسوس ہونے لگا تھا۔دونوں بچوں کے خاندان نے لانگ شائی کو شکریے کے طور پر ایک سرخ بینر دیا جس میں ایک تحریر کے ذریعے اس کو سراہا گیا تھا۔بچوں کے والد نے بتایا کہ وہ اپنے کام پر تھے اور انہیں فون کے ذریعے حادثے سے آگاہ کیا گیا۔نومبر 2026 میں لانگ شائی کے خاندان نے ایک درخواست مقامی ایوارڈ کی انتظامیہ کے پاس جمع کرائی۔لانگ شائی کے مطابق وہ مستقبل میں ایک فوجی بننے کی خواہشمند ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے پرتگال…

6 minutes ago

دالبندین فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان…

10 minutes ago

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ یہ مشترکہ بیان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی…

16 minutes ago

غزہ: کھانا تقسیم کرنے والی گاڑی پر اسرائیلی حملہ 3 کارکن ہلاک حماس کی ہنگامی مذاکرات کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کے…

18 minutes ago

لیبیا کے بنغازی بحری اڈے پر اسلحہ ڈپو میں بڑا دھماکہ

پاکستان نیوز پوائنٹ لیبیا کے شہر بنغازی میں بحری فوجی اڈے پر واقع اسلحہ کے…

21 minutes ago

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بارہ بلوں کی منظوری دے دی۔ایوانِ…

1 day ago