اردو نیوز اپڈیٹس

نئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام پاکستان کی ترقی اور سلامتی کےلیے ناگزیر ہے۔یوتھ کنونشن اور پشتون قبائل مومنٹ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی، سہولیات کی عدم فراہمی ملک کو انتظامی و معاشی طور پر مفلوج کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 16سال سے حکمران پی پی جعلی ڈومیسائل پر نوجوانوں کا حق مار رہی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے علاقائی نوجوانوں کو تعلیم ، روزگار کے مواقع ملیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے کراچی شہر کو را کے تسلط سے آزاد کروایا ہے، اب پاکستان کے تمام مظلوم عوام کو ان کا حق دلوانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں کوئی دھمکیوں سے مرعوب کر سکتا ہے نہ لسانی فسادات کروا سکتا ہے. تمام زبانیں بولنے والوں کی جان، مال اور عزت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔نوجوانوں اور پشتون قبائل موومنٹ کی نئے صوبوں کے مطالبے پر مصطفیٰ کمال نے حمایت کا اظہار کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 30 نومبر کو روس کے…

10 minutes ago

ایک وزیر آج کل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے میں نے جواب دیا تو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وزیر کی…

13 minutes ago

پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے پرتگال…

26 minutes ago

دالبندین فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان…

30 minutes ago

14 سالہ طالبہ نے جان پر کھیل کر آگ میں گھر 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک نوعمر طالبہ نے اپنی زندگی پر کھیل کر آتشزدگی…

34 minutes ago

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ یہ مشترکہ بیان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی…

37 minutes ago