پاکستان نیوز پوائنٹ
ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 30 نومبر کو روس کے سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے، ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیراعظم روسی صدر پیوٹن کو آئندہ سال پاکستان کے دورے کی دعوت دیں گے۔ پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات ہوگی، توانائی، تیل و گیس، صنعتی ترقی اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے امور زیر غور آئیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان بینکاری اور تجارتی ادائیگیوں کے مسائل حل کرنے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف روسی دورے کے بعد ایران جائیں گے، وزیراعظم 3 دسمبر سے شروع ہونے والے 18 ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وزیر کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے پرتگال…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک نوعمر طالبہ نے اپنی زندگی پر کھیل کر آتشزدگی…
پاکستان نیوز پوائنٹ یہ مشترکہ بیان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی…