پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں دل کے مریضوں کے لیے مفت کارڈیک سرجری پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے. جس کا مقصد شہریوں کو بروقت اور معیاری علاج بلا معاوضہ فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت سرکاری اور منتخب نجی کارڈیک مراکز میں مریضوں کو اوپن ہارٹ سرجری سمیت دل کے مختلف امراض کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔ یہ سہولت پنجاب کے مستقل رہائشیوں کے لیے دستیاب ہوگی. جس سے کم آمدنی والے مریضوں کو خاص طور پر فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔حکومتی حکام کے مطابق پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں متعدد ہسپتالوں کو شامل کیا گیا ہے. جہاں کارڈیک سرجری کی سہولیات کو فعال بنایا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف علاج تک رسائی کو بہتر بنانا ہے. بلکہ دل کے مریضوں کی طویل انتظار کی فہرستوں کو بھی کم کرنا ہے۔اس منصوبے کے لیے سالانہ اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مریضوں کو تیز رفتار اور مؤثر طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…